رام اللہ :قابض اسرائیلی حکام صہیونی ریاست کے نام نہاد یوم آزادی کے حوالے سے غرب اردن کو دوسرے فلسطینی علاقوں سے الگ تھلگ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پرمنگل تین مئی سے جمعرات چھ مئی تک غرب اردن کے علاقوں کو دوسرے فلسطینی علاقوں کو ملانے والی راہ داریوں کو بند رکھا جائے گا۔اس بندش میں غرب اردن کی غزہ کی پٹی کو ملانے والی رہ داریوں بیت حانون، ایریز، کرم ابو سالم کو بند کیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیاسی قیادت پر ملک میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن اور 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں آمد ورفت صرف ہنگامی انسامی بنیادوں پر ہوگی اور معمول کی آمد ورفت پر پابندی ہوگی۔