فواد عالم کا اپنے والد کیساتھ محبت کاانوکھا انداز ,ویڈیو وائرل

فواد عالم کا اپنے والد کیساتھ محبت کاانوکھا انداز ,ویڈیو وائرل

کراچی:ابو آپ کا شکریہ ،آپ نے مجھے اڑنے کیلئے اپنے پرد ئیے اور سکھایا کہ جذبات پر کیسے قابو رکھا جاتا ہے ،اس سب کیلئے آپ کاشکریہ ،آئی سی سی کی طرف سے ملنے والی ٹوپی فواد عالم نے اپنے والد کے نام کر دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ اپنے والد کو ایک ٹوپی پہنا رہے ہیں۔فواد عالم نے شیئر کی ویڈیو کے ساتھ ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ابو، آپ نے اڑنے کے لیے مجھے اپنے پر دیے اور سکھایا کہ اپنے جذبے پر کیسے قائم رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ اور میں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔فواد عالم نے ہش ٹیگ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ اپنے والدین کا احترام کریں۔

واضح رہے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے دی گئی ٹوپی ((CAPاپنے والد کو دے دی۔