کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے گورنر سندھ کیلئے پانچ نام وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ کیلئے بھیجے گئے ناموں میں عامر خان، وسیم اختر، عامر چشتی، نسرین جلیل اور کشور زہرہ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک نام فائنل کریں گے تاہم اگر انہوں نے کوئی اعتراض کیا تو ایم کیو ایم کی قیادت اس پر غور کرے گی۔
ایم کیوایم نے گورنر سندھ کیلئے 5 نام وزیراعظم کو بھجوا دئیے
03:30 PM, 2 May, 2022