ساہیوال: معروف ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے شوق نے مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل لیں جو نہر میں ڈوبنے سے ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق 6 کار سوار دوست ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف تھے کہ نہر لوئر باری دو آب کے اوپر کار کے سامنے موٹر سائیکل آ گئی جسے بچاتے ہوئے کار نہر میں جا گری۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام دوست نہر میں ڈوب گئے تاہم ایک مقامی نوجوان نے بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگائی اور 4 نوجوانوں کو بچانے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 2 دوستوں کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ اس سے قبل ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم ان کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔
ٹک ٹاک کا شوق مزید 2 نوجوان زندگیاں نگل گیا
03:25 PM, 2 May, 2022