اٹک: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے اوررکن قومی اسمبلی شیخ راشد کواٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران پولیس نے راشد شفیق کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ راشد سے اظہاریکجہتی کیلئے ذلفی بخاری، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اوردیگررہنما بھی موجود تھے جبکہ عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے باہرموجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شیخ راشد کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دین کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور یہ ساری سازش رانا ثناءاللہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ راشد شفیق کو مسجد نبوی ﷺ واقعہ کے تناظر میں عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
12:42 PM, 2 May, 2022