خیرالنساء جانی نرسنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

خیرالنساء جانی نرسنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
سورس: file photo

اسلام آباد ،خیرالنساء جانی نرسنگ کے شعبے میں آغاخان یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

خیرالنساءجانی نے اپنے تحقیقی مقالے میں انسانی جسم میں ہائی بلڈ پریشر کے اثرات کا جائزہ لیا۔

ان کے تحقیقی مقالے کے مطابق ورزش نہ کرنے اور کھانے پینے میں بداحتیاطی کے باعث ہر تیسرا پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور خواتین کی بڑی تعداد بھی ہائی بلڈپریشر کا نشانہ بنتی ہے، لیکن وہ اپنے اہلخانہ کی دیکھ بھال کے باعث خود پر توجہ نہیں دیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ شرح ایسے ہی بڑھتی رہی تو بہت جلد پاکستان میں اکثریتی آبادی بلڈپریشر کی مریض بن جائے گی ۔