لاہور، پی ایم ایل این کی رہنما مریم نواز نے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہاہے کہ اپنی ناکامی اوربدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں غیرمعیاری ، مہنگی اشیاء حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں، سیالکوٹ کے رمضان بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ پلائی۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔