لاہور،پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نےعید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کی اپیل کردی ۔
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں اس عید کے موقع پر کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہئے ۔
اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ عید پر دنیا بھر کے مسلمان اور تمام مذاہب کے لوگ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور اپنی غلطیوں کوتاہیوں کا اعتراف کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عہد کریں کہ آئندہ اللہ کے احکامات پر سچے دل سے عمل کریں گے، ایسا کرنے سے ہی اللہ کی رحمت نازل ہوگی۔