ممبئی ، اداکار دلیپ کمار کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے ۔ وہ دوروز تک ہسپتال میں رہے جہاں ان کا روٹین چیک اپ کیا گیا ۔
طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکاردلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ان کی گھر منتقلی کی تصدیق کی ہے ۔
سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کو طبعیت میں خرابی پر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دو روز مقیم رہے ہیں ۔ اس دوران ان کا روٹین چیک اپ ہوا۔ وہ اب ٹھیک ہیں اس لئے ان کو گھر منتقل کردیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق98 سالہ محمد یوسف المعروف دلیپ کمار پچھلے چند سالوں سے علالت کے باعث گھر میں ہی مقیم رہتے ہیں ۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو ان کو کچھ دیر کے لئے بھی اکیلا نہیں چھوڑتیں ۔