افغانستان میں تیل کے ٹینکرز میں آتشزدگی ،7 افراد ہلاک ہوگئے

06:27 PM, 2 May, 2021

کابل، افغانستان میں پیٹرول سے بھرے ٹینکوں میں آگ بھڑک اٹھی ، واقعہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 

افغان حکام کے مطابق شہر کے باہر پارکنگ میں کھڑے ٹینکرز میں آگ گزشتہ رات کو  لگی۔ آتشزدگی کے باعث قریبی گھر بھی تباہ ہوئے جبکہ کابل کے کئی علاقوں کی بجلی گھنٹوں کیلئے معطل رہی۔

ٹینکروں میں آگ لگنے کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب افغان سیکیورٹی حکام کی جانب سے طالبان کے راکٹ حملے کو ٹینکرز میں آگ لگنے کی وجہ بتایا گیا تھا تاہم طالبان نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

مزیدخبریں