کورونا وائرس کی ایک اور ویکسی نیشن قابل استعمال قرار دے دی گئی

05:32 PM, 2 May, 2021

واشنگٹن ,عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی ایک اور ویکسئن کی منظوری دےدی ۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں تیار کی گئی ماڈرنا کورونا ویکسین کے استعمال کی عالمی ادارہ صحت نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب امریکہ میں ماڈرنا ویکسین کا باقاعدہ استعمال کیا جا سکے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ماڈرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے، اس سے قبل امریکی ادویات و خوراک ادارے ایف ڈی اے نے 18 دسمبر2020 کو ماڈرنا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی تھی

ماڈرنا عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او سے ہنگامی استعمال کی اجازت لینے والی پانچویں ویکسین ہے۔


عالمی ادارہ صحت کی منظوری مختلف ممالک کو کورونا ویکسین کی درآمدات کرنے اور اس کے استعمال کے لیے اپنے مقامی اداروں کی منظوری لینے کے عمل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

 
 
 
 
 
Comments

مزیدخبریں