صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے : عظمیٰ بخاری

صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے : عظمیٰ بخاری
سورس: file

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے طبی عملے کے ساتھ صحافیوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ کر دیا ۔ کہا کہ طبی عملے کے ساتھ ساتھ میڈیا ورکرز بھی فرنٹ لائن پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز،نرسوں اور پیرامیڈیکل کے ساتھ میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد بھی کورونا کا شکار ہوئی ہے لیکن افسوس وفاق سمیت چاروں صوبوں کی حکومتیں میڈیا ورکرز کو مسلسل نظر انداز کررہی ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ بیس تیس ہزار تنخواہ لینے والے میڈیا ورکرز 12،12ہزار کی ایک ڈوز کیسے خرید سکتے ہیں۔میڈیا ورکرز 30ہزار میں اپنا کچن چلائیں یا کورونا ویکسین لگوائیں۔کورونا کے باعث کئی صحافیوں ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کےلئے کورونا وباکے دوران کو ریلیف بھی فراہم نہیں کیا گیا۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں میڈیا ورکرز کو ویکسین لگانے کےلئے فوری حکمت عملی بنائیں۔

فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافی عوام کو دن رات کورونا سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں سرگرم عمل ہیں اگر میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے تو اس کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے۔