لاہور میں کورونا کی شرح خطرناک ہوگئی ،لاک ڈاؤن کی تجویز دیدی: عثمان بزدار

02:49 PM, 2 May, 2021

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  پنجاب کابینہ نے لاہور سمیت زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی ہے۔صورتِ حال میں بہتری نہ آئی تو لاک ڈاؤن کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں شہریوں کے تحفظ کیلئے 2 روز کا مکمل لاک ڈاؤن کیا ہے۔عثمان بزدار نے شہریوں سےاپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہیں۔صوبے کے دیگر شہروں میں بھی کورونا کیسز اور شرحِ اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ہیلتھ پروفیشنلز بھی دباؤ کا شکار ہیں۔

دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار  نے لاہور کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور  لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا،وہ  جیل روڈ ، فیروز پور روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاون ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں  میں گئے ۔

وزیراعلی عثمان بزدار  نے  لاک ڈاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے بھرپور تعاون پر تاجر برادری سے اظہار تشکر  کیا  ۔ انہوں نے  صفائی  کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار  کیا  اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش  کرتے ہوئے  صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم  دیا ۔

مزیدخبریں