کورونا مریضوں سے ملنے والوں کو اب قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی

02:40 PM, 2 May, 2021

لندن :  کورونا وائرس کے مریضوں سے ملنے والے افراد کو اب قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔برطانیہ میں نئی تحقیق شروع ہوگئی۔

برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جنھوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ہو، انھیں قرنطینہ کرنے کی شاید اب ضرورت نہ رہے۔

اس تجربہ میں یہ جانچا جائے گا کہ اگر کوئی شخص کسی کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کرے، تو پھر دس دن قرنطینہ کے بجائے انھیں اگلے سات روز کے لیے ’فلو ٹیسٹ‘ دیے جائیں گے اور یہ دیکھا جائے گا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا کہ نہیں۔

اپنی زندگی معمول کے مطابق جاری و ساری رکھنے کے لیے شرط یہ ہے کہ ’فلو ٹیسٹس‘ منفی رہیں۔انگلینڈ میں نو مئی سے ایسے تقریباً 40 ہزار افراد کو اس تجربے میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

’لیٹرل فلو ٹیسٹ کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک ایسا ٹیسٹ ہے جس میں نتیجہ صرف 30 منٹ میں آتا ہے لیکن اس کی حساسیت پی سی آر ٹیسٹ کے مقابلے میں کم ہوتی ہے اور وہ نتیجہ دینے میں کم از کم 24 گھنٹے لگاتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سے متاثرہ ان چند ممالک میں سے ہے جہاں اس وائرس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ اسی وجہ سے برطانیہ میں ویکسی نیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ جس کے بعد کورونا کیسز میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں