وزیر بلدیات بلوچستان صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لے لیا گیا

08:50 AM, 2 May, 2021

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی سے قلمدان واپس لے لیا۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ بلدیات کا محکمہ اب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے پاس رہے گا۔

علاوہ ازیں گورنر بلوچستان امان ﷲ خان یاسین زئی کو وزیراعظم کا خط موصول ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کا خط ملنے کے بعد گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر بلوچستان اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

ادھر وزیراعظم نے نئے گورنر بلوچستان کیلئےنئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ آئندہ ہفتے نئے گونر بلوچستان کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں