وزیراعظم رمضان المبارک کی 27 ویں شب مدینہ منورہ میں گزاریں گے

08:42 AM, 2 May, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  رمضان المبارک کی 27 ویں شب مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی  دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر رواں ہفتے سعودی عرب  جا رہے ہیں جہاں وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے بعد وطن واپسی سے پہلے رمضان المبارک کی 27 ویں شب مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور روضہ رسولﷺپر حاضری دیں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کا شیڈول اور دورانیہ بھی  طے پا چکا ہے۔ دونوں رہنمائوں کی اس ملاقات کو انتہائی خاص اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔

 واضح رہے  کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کی جانب سے کشمیر کے موضوع پر اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے جانے کے موقف کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر سعودی عرب کی جانب سے قدرے ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں