اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ہلاکتیں کم ہو رہی ہیں نہ ہی کیسز ۔مثبت کیسز کی شرح بھی ساڑھے 9 کم پر نہیں آرہی ۔
این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس مزید 113پاکستانیوں کی جان لے گیا جس سے اموات کی تعداد 18 ہزار70 ہو گئی۔
24 گھنٹے میں ملک بھرمیں45ہزار275 ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 4ہزار414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.74 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 79 ہزار 733 تک پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث این سی او سی نے یوم علی کے جلوسوں پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ مساجد میں اعتکاف بھی بیٹھنے پر بھی پابندی ہوگی۔
این سی او سی نےبیرون ملک سے آنی والی پروازوں کو بھی محدود کیا ہے اور 4 مئی سے 80 فیصد پروازیں کم کردی جائیں گی۔ جبکہ ملک میں آنے والوں کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ لازمی ہوگی ۔انہیں قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔