اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کس منہ سے وزیراعظم عمران خان سے استعفی مانگ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اگر کام نہیں کرنا چاہتے تو استعفی دیں اور کسی اور کام کو کام کرنے دیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ پتہ نہیں سندھ حکومت کس منہ سےاستعفیٰ مانگ رہی ہے، اگرہم کچھ کرنے پر آئیں تو بہت کچھ کرسکتےہیں، سندھ حکومت نااہلی چھپانےکیلئےبیان بازی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت امداد مستحقین تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت کوموجودہ صورتحال میں عوامی مشکلات کابخوبی اندازہ ہے۔ احساس پروگرام پورےسندھ میں شروع کیاگیاہے۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کوٹیسٹنگ کٹس کی صورت میں امدادفراہم کی۔ سندھ میں کتےکاٹنےکی ویکسین ابھی تک تیارنہیں ہوسکی ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کا الزام مسترد کرتے ہیں۔