لاہور: ملک بھر میں کورونا سے مزید 32 افراد دم توڑ گئے، مجموعی تعداد 417 ہوگئی، پہلی بار1297 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد 18 ہزار 114تک پہنچ گئے، پنجاب میں سب سے زیادہ6733، سندھ 6675، خیبر پختونخوا 2799 اور بلوچستان میں 1136 مریض سامنے آئے،4717افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدوشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 1297کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد18 ہزار114 تک پہنچ گئی۔پنجاب میں 6733، سندھ 6675، خیبرپختونخوا2799، بلوچستان میں 1136کیسز رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں 364، گلگت بلتستان 340اور آزاد کشمیر میں 66مریض سامنے آئے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران 32افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 417تک پہنچ گئی، سب سے زیاد ہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 161ہے جبکہ سندھ میں 118،پنجاب 115،بلوچستان 16،گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 400افراد صحت یاب ہوئے، جس کے بعد تعداد 4715ہوگئی۔
پنجاب میں 2205،سندھ میں 1295،خیبرپختونخوا میں 690،بلوچستان 183،گلگت بلتستان 255اور اسلام آباد میں 44افراد صحت یاب ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی 43افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔