جب سے خدا کی ذات سے لو لگائی  بہت سے شوق ختم ہو گئے  ‘ رابی پیرزادہ

12:08 PM, 2 May, 2020

لاہور:شوبز کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وقت اور حالات سدا ایک جیسے نہیں رہتے اور انسان اس سے بہت کچھ سیکھتا ہے .

جب سے خدا کی ذات سے لو لگائی ہے بہت سے شوق ختم ہو گئے ہیں اور اب میری زندگی کامقصد رب کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلناہے ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں فارغ اوقات میں خطاطی کر رہی ہوں اور اس کا مقصد بھی فلاحی ہے ۔

میں اب صرف اور صرف دین کےلئے کام کرنا چاہتی ہوں تاکہ میری دنیا اور آخرت سنور سکے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان خطاﺅں کا پتلا ہے اور اس میں بے شمار خامیاں ہوتی ہیں اور انسان ہونے کے ناطے مجھ میں بھی بے شمار خامیاں ہو ں گی لیکن خدا کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے راستے پر ڈال دیا ہے ،یہ خدا کی ذات کا کسی انسام پر کرم ہوتا ہے کہ وہ اسے صراط مستقیم کے راستے پر ڈال دے ۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دنیا میں جو بھی کام کروں اس کا مقصد صرف اور صرف رب تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہو۔

مزیدخبریں