بچپن سے ہی انجکشن سے خوفزدہ ہوتی تھی ‘ فضا علی

12:06 PM, 2 May, 2020

لاہور:اداکارہ و ماڈل فضا علی نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی انجکشن سے خوفزدہ ہوتی تھی اور آج بھی جب کبھی بیمار ہوتی ہوں تو میر ی کوشش ہوتی ہے کہ انجکشن سے ہر ممکن بچا جائے ۔ 

اداکارہ نے کہا کہ انجکشن دیکھ کر ہی میری چیخیں نکلنا شروع ہو جاتی ہیں ۔میرے ذہن کے کسی حصے میں اس کا خوف بیٹھ گیا ہے اور آج جب بھی میری کبھی طبیعت خراب ہوتی ہے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے انجکشن نہ لگے اور میڈیسن سے علاج کراتی ہوں ۔

فضا علی نے کہا کہ انجکشن کو دیکھتے ہی میرے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور خوف سے میرا جسم کانپنا شرو ع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے میرے اہل خانہ مذاق بھی اڑاتے ہیں ۔

مزیدخبریں