دنیا میں کورونا کے پھیلا ئوکا سبب ملکوں کی پالیسی   میں اختلاف ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

  دنیا میں کورونا کے پھیلا ئوکا سبب ملکوں کی پالیسی   میں اختلاف ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ


نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے  کہ دنیا میں کورونا کے پھیلا ئوکا سبب ملکوں کی پالیسی اور  حکمت عملی  میں اختلاف ہے۔عالمی سطح پرکوروناکی روک تھام کیلئے جوکچھ ہوسکتاتھانہیں کیاگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  انتونیو گوتریس   نے کہا کہ کورونا کے خلاف ہرملک کی اپنی پالیسی اوراسٹریٹجی اس کے پھیلائوکی وجہ بنی۔کوروناکی روک تھام کیلئے عالمی ردعمل دیکھ کرافسوس ہوا۔

انتونیوگوتریس نے  اہم ممالک کو الزام تراشی کے بجائے کو روناکے خاتمے کیلئے ملکرکام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔