کورونا وائرس،دنیا بھر میں 2 لاکھ 39 ہزار  اموات،34لاکھ 1ہزار سے زائد افراد  متاثر

کورونا وائرس،دنیا بھر میں 2 لاکھ 39 ہزار  اموات،34لاکھ 1ہزار سے زائد افراد  متاثر


نیویارک،لندن ،میڈرڈ،میونخ،انقرہ ، تہران :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 34 لاکھ ایک ہزار 15 افراد متاثر ہو گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے   ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 34 لاکھ ایک ہزار 15 افراد متاثر ہو گئے، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ 81 ہزار 6 سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک ہزار 808 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 65 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہو گئی   جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  61 ہزار 5 سو سے زائد ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 739 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  77 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 281 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار 824 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے بڑھ گئی ۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 269 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 28 ہزار 236 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 218 افراد کی جان لے لی۔

فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 500 سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی۔جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 700 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی  ۔ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 84 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 2 سو سے تجاوز کر گئی۔ایران میں کورونا سے اب تک 95 ہزار646 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ۔