اسلام ااباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس ےس متاثرہ روسی وزیراعظم میخائل میشوتن کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس مشترکہ چیلنج ہے۔
انہوں نے تحریر کیا کہ ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنے دوست ملک روس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزیر اعظم میخائل میشوتن کے ٹیسٹ کا نتیجہ 30 اپریل کو سامنے آیا، جس میں ان میں کورونا کی تصدیق کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رپورٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم میخائل میشوتن نے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو ایک ویڈیو کال کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ کورونا کا شکار بن چکے ہیں اور اب صحت مند ہونے کے لیے قرنطینہ میں منتقل ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے روسی صدر کو درخواست کی کہ جب تک وہ صحت مند نہیں ہوجاتے تب تک انہیں ذمہ داریوں سے آزاد کیا جائے، تاکہ وہ بے فکر ہوکرجلد سے جلد صحت یاب ہوں۔