میشا شفیع سکینڈل ، فیس بک ، انسٹا گرام کو جعلی اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

میشا شفیع سکینڈل ، فیس بک ، انسٹا گرام کو جعلی اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم
کیپشن: image by Instagram

لاہور : میشا شفیع اوعلی ظفر کے درمیان ہراساں کرنے کے معاملہ منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے ، اس سلسلے میں مقامی عدالت نے فیس بک کو علی ظفر کیخلاف الزامات عائد کرنے والے جعلی اکائونٹس کی نشاندہی کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر نے مقامی عدالت میں موقف اپنایا کہ میشا شفیع نے مجھ پر ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس سے میرے خلاف ہرزہ سرائی  کی ہے ۔

عدالت نے علی ظفر کا موقف سننے کے بعد سوشل میڈیا کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹا گرام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایسے اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کریں جن کے ذریعے علی ظفر کو جھوٹا ثابت کیا گیا اور ان پر الزامات کی بارش کی گئی۔

عدالت نے اس سلسلے میں ایف آئی اے کے سائبر تحقیقاتی ادارے کو بھی کردار ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے تاکہ سراغ لگایا جا سکے کہ سوشل میڈیا اکائونٹس جعلی ہیں یا اصلی ۔