وٹامن سی ہمارے لئے کیوں ضروری ہے؟

وٹامن سی ہمارے لئے کیوں ضروری ہے؟
کیپشن: بشکریہ انسٹاگرام

نیویارک:وٹامن سی ان چند اہم ترین اجزا میں سے ہے جن کی ضرورت انسانی جسم کو ہر عمر میں ہوتی ہے۔

ما ہرین کے مطابق،یوں توہماری روزمرہ خوراک میں پائے جانے والے تمام وٹامنز اہمیت کے حامل ہیں مگر وٹامن سی اپنی اہم خصوصیات کی بدولت تمام وٹامنز میں ایک الگ حیثیت رکھتا ہے۔

وٹامن سی اینٹی آکسیڈنٹ جزو ہے ،جو نئے خلیات کو بننے میں میں مدد دیتا ہے اور اس کے ساتھ ہی وٹامن سی ایک اہم جزو کولاجن کو بننے میں مدد دیتا ہے،کولاجن دراصل ایک ایسا پروٹین ہے جو صحت مند ہڈیوں اور جوڑوں،جلد اور ہاضمہ کے نظام کو بہترین رکھتا ہے،وٹامن سی سٹریس فروٹس میں کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

وٹامن سی ہمارے امنیاتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جس سے ہم خطرناک وائرس،بیکٹیریا اور دوسری لا تعداد بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

وٹامن سی کی کمی ایک بیماری ’سکروی‘کا باعث بنتی ہے،جس سے ہڈیوں اور گھٹنوں میں تکالیف ،مسوڑھوں سے خون آنا،سستی،زخموں کا آسانی سے نہ بھرنا،غصہ اور بے چینی اور دانتوں کا گرنا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔