سام سنگ کے نئے ٹیبلٹ میں بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی

06:21 PM, 2 May, 2019

نیویارک : بڑی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے جدید ٹیبلٹ میں بڑا نقص سامنے آ گیا ، وائی فائی انٹینا میں گڑ بڑ کا انکشاف  ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کمپنی سیم سنگ کے جدید ٹیبلٹ ایس فائیو ای میں بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی ہے ، صارفین کو وائی فائی سے جڑنے میں بڑے مسائل سامنے آ رہے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق ٹیبلٹ میں ایک بڑی تکنیکی خرابی وائی فائی انٹینا کی ہے جس کو ٹھیک جگہ پر نصب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وائی فائی انٹینا ٹھیک سے کونیکٹ نہیں ہو رہا ہے ۔

تکنیکی ماہرین کے مطابق ٹیبلٹ کا وائی فائی انٹینا ٹیبلٹ کے کارنر میں نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس میں مسائل سامنے آ رہے ہیں ۔

مزیدخبریں