سری لنکا نے ایسٹر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے تمام اثاثے منجمند کر دیئے

05:42 PM, 2 May, 2019

کولمبو:سری لنکا نے ایسٹر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے تمام اثاثے منجمند کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ایسٹر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے تمام اثاثے منجمند  کر دیئے ہیں ، ان کے ساتھیوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے ۔

سیکیورٹی فورسز کا ابھی بھی دیگر دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ ایسٹر کے موقع پر دہشتگردوں نے سری لنکا میں دو چرچ اور تین فائیو سٹار ہوٹلوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں سینکڑوں افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔

مزیدخبریں