پرتگالی سٹار رونالڈو نے جدید بوگاٹی گاڑی خرید لی

05:17 PM, 2 May, 2019

 برازیلیا : پرتگالی فٹ بالر رونالڈو جو میدان کے اندر تو تیز رفتار میں دوڑتے ہیں اب میدان کے باہر بھی اپنی تیز رفتاری کا مظاہرہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پرتگال کے سٹرائیکر فٹ بالر رونالڈو نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی خرید لی ہے ، اب وہ میدان کے اندر تیز رفتاری کے ساتھ میدان کے باہر بھی تیز رفتاری کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

رونالڈو نے بوگاٹی گاڑی کا جدید ماڈل خرید لیا ہے ، کالے رنگ کی چمچماتی بوگاٹی کی قیمت ساڑھے نو ملین پائونڈ ہے ۔

گاڑی دو سو ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے منزل کی طرف بڑھ سکتی ہے ، دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں خریدنا پرتگالی سٹار کا مشغلہ ہے ، بیش قیمت گاڑیاں ان کے گیراج کی زینت ہیں۔

مزیدخبریں