پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتالوں کی نجکاری، ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف احتجاج

02:53 PM, 2 May, 2019

 لاہور: ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف بھرپور احتجاج، پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی آوٹ ڈور کو بند کر دیا گیا۔ ہزاروں مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتالوں کی نجکاری اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج۔ لاہور میں ینگ ڈاکٹروں نے ہسپتالوں کی آوٹ ڈور بند کر دی۔ دو ردراز سے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، پیرا میڈیکل سٹاف بھی ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ فیصل آباد میں بھی ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج عروج پر، الائیڈ ہسپتال اور سول ہسپتال کی او پی ڈیز بند، مریضوں کو زبردستی کمروں سے نکال دیا گیا، مریض ادویات لیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

میڈیکل تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی نجکاری سے نہ صرف مریض مفت علاج کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے بلکہ ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی نوکریاں بھی داو پر لگ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔

مزیدخبریں