مہنگائی میں اضافے کے سوال پر عبدالرازق داؤد پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے

10:16 AM, 2 May, 2019

 ملتان: مہنگائی میں اضافے کے سوال پر مشیر خاص وزیراعظم عبدالرازق داود پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرازق داود نے کہا کہ دنیا میں ہماری کپاس کی پوزیشن گر رہی ہے، ایک زمانہ تھا جب ہم کاٹن ایکپسورٹ کرتے تھے، ہم نے کاٹن کی پیداوار کو دوبارہ نمبر ایک پر لانا ہے۔ مہنگائی میں اضافے کے سوال پر مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا مجھے معلوم ہے کہ کاٹن اور کسانوں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ مجھے وقت دیں ان تمام چیزوں کے سمجھنے کا پھر آپ کو کچھ بتا سکوں گا۔ مہنگائی میں اضافے کے سوال پر مشیر خاص وزیراعظم عبدالرازق داود پریس کانفرنس ختم کر کے چلے گئے۔

مزیدخبریں