بچپن میں بہت شرمیلی تھی: دیپیکا پڈوکون

10:27 PM, 2 May, 2018

ممبئی: اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میں ان بچوں میں سے بلکل نہیں تھی جو شیشے کے آگے کھڑے ہو کر اداکاری کی پریکٹس کرتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میں ان بچوں میں سے بلکل نہیں تھی جو شیشے کے آگے کھڑے ہو کر اداکاری یا اس طرح کی پریکٹس کرتے ہیں کیونکہ میں بہت شرمیلی تھی۔ لیکن جب میں والدین کے ساتھ تھیٹر جاتی تھی تو میں سوچتی تھی کہ میں کون سی سکرین پر آﺅں گی اور میں نے کبھی یہ تصور نہیں کیا تھا کہ میں کہاں جاﺅں گی یا کس قدر کامیابی حاصل کروں گی۔ فلمیں مجھے پسند تھیں، مجھے ان سے واقفیت محسوس ہوتی تھی اور سوچتی تھی کہ میں یہاں ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے گوگل، یوٹیوٹ کے استعمال پر فیس لگا دی
 
 یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں