جس سے ناانصافی ہوئی اس سے سوال پوچھے جارہے ہیں: مریم نواز

10:01 PM, 2 May, 2018

صادق آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اور کارکن نواز شریف سے ہونے والی ناانصافی اور زیادتیوں کے خلاف کھڑے ہیں۔

صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ صادق آباد کے لوگوں نے خوش اور حیران بھی کر دیا، جلسہ وی صادق آباد دا، مجمع وی صادق آباد دا، لیڈر عوام دا، ایجنڈا پاکستان دا۔ لوگ خواجہ آصف کی قدر اس لیے کرتے ہیں کہ وہ وفادار آدمی ہیں،عوام اپنے ہر دل عزیز لیڈر پر محبتیں نچھاور کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کو نااہل کیا تو خواجہ آصف کی آمد پر شہر امڈ آیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے گوگل، یوٹیوٹ کے استعمال پر فیس لگا دی
 انہوں نے مزید کہا کہ صادق آباد کے لوگوں کا جذبہ کم نہیں ہوا، پنجاب کا موڈ بتا رہا ہے اب لوٹوں کی دال نہیں گلنے والی۔ عام انتخابات میں پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کا برا حال ہوگا۔ لوگوں نے نواز شریف کو اپنی ضد بنا لیا۔ عوام نے نواز شریف کو 3 مرتبہ منتخب کیا۔ پاکستان کے عوام ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوئے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو نکالا تو کسی ملک کا ویزا تو چاہیے تھا۔ نواز شریف کو ملک سے نکالنے والے سے پوچھا جانا چاہیے تھا، جس سے ناانصافی ہوئی اس سے سوال پوچھے جارہے ہیں۔ بیٹے سے تنخواہ لینا جرم بن جاتا ہے، ویزا رکھنا جرم بن جاتا ہے، لاڈلے کے جعلی کاغذات بھی راستے کی رکاوٹ نہیں بنتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں