عمران خان تم کوئی شے ہی نہیں ہو،میرا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے:نواز شریف

10:01 PM, 2 May, 2018

صادق آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان تم تو کوئی شے ہی نہیں ہو ، نہ میرا مقابلہ زرداری کیساتھ ہے ، میرا مقابلہ خلائی مخلوق کیساتھ ہے جس کیخلاف لڑنے کیلئے میری عوام میرے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تم تو کوئی شے ہی نہیں ہو ، نہ میرا مقابلہ زرداری کیساتھ ہے ، میرا مقابلہ خلائی مخلوق کیساتھ ہے جس کیخلاف لڑنے کیلئے میری عوام میرے ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج جنوبی پنجاب کا دل صادق آباد جاگ رہا ہے تو لگتا ہے پاکستان جاگ رہا ہے ، مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا پھر مجھے پارٹی کی صدارت سے باہر نکالا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ اٹھارہ کروڑ عوام اپنا حق رائےد ہی استعمال کرتے ہوئے مجھے  وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اور عدالت میں بیٹھے پانچ لوگ مجھے نکال باہر کرتے ہیں ، کیا آپ کے ووٹ کی کوئی عزت نہیں ہے ۔

مزیدخبریں