زرداری نے ایک ہی وقت میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

09:17 PM, 2 May, 2018

اسلام آباد:سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے منڈی بہاﺅالدین اور سرگودھا کی ممتاز شخصیات نے بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا تعلق مسلم لیگ ( ن ) اورپی ٹی آئی سے تھا۔ ان میں محمد نواز تارڑ سابق امیدوار قومی اسمبلی، محمد یعقوب تارڑچیئرمین یونین کونسل ساہی اور وائس چیئرمین محمد اشرف ساہی، محمد اسلم گوندل ، سابق سینیٹر محمد اسلم ، محمد انور تارڑ، محمد عثمان گوندل، محمد سعود گوندل، عادل عباس رانا، سید احسان اللہ، تصور حسین تارڑ اور عبدالقیوم شامل ہیں جبکہ سرگودھا سے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی ٹی آے کے رہنما بریگیڈیئر اظہار الحسن، تحصیل صدر بھیرہ ارسلان حسن اور سابق ایم پی اے میجر احسان شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے گوگل، یوٹیوٹ کے استعمال پر فیس لگا دی
 اس موقع پر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی جمہوریت پسند پارٹی ہے۔ یہ ایک خاندان کی طرح ہے جس کے خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو متفقہ دستور دیا۔ اس دستور میں مختلف غاصبوں نے ترامیم کرکے پارلیمان کے اختیارات ہتھیائے اور پھر پاکستان پیپلزپارٹی نے آئین کو آمرانہ ترامیم سے پاک کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کرنا پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کی خدمت کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  انہوں نے کہا کہ غریب کی قسمت میں یہ نہیں لکھا ہوا ہے کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں، مزدور کا بچہ بھی مزدوری کرتا رہے اور ان کی آنے والی نسل بھی معاشی بدحالی کی بھینٹ چڑھتے رہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف نعرے نہیں لگاتی، دعوے نہیں کرتی بلکہ جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو مزدوروں اور کسانوں کے بچوں کو مساوی روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کا دل غریب عوام کے لئے دھڑکتا تھا۔ ہم ان کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ ہم معاشرے کو ہر طرح کے استحصال سے پاک کر سکیں۔ آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی طاقت بنیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں