عالمی دفاعی اخراجات میں امریکا، چین اور سعودی عرب سر فہرست

08:11 PM, 2 May, 2018

سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر دفاعی اخراجات میں گزشتہ برس سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور امریکا، چین اور سعودی عرب اس میں سر فہرست رہے۔

اسٹوکہولم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں عالمی دفاعی اخراجات 17 کھرب 30 ارب ڈالر تک رہے جو 2016 کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ تھے۔ ان  اعداد و شمار میں تنخواہیں، آپریشن کے اخراجات، ہتھیاروں کی خریداری، تحقیقات اور ترقی کے ساز و سامان کو شامل کیا گیا۔ ان اخراجات میں امریکا 6 کھرب 10 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا اور امریکا نے عالمی دفاعی اخراجات کا 35 فیصد خرچ کیا جبکہ اس کے دفاعی بجٹ میں رواں سال اضافے کا بھی امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے گوگل، یوٹیوٹ کے استعمال پر فیس لگا دی
 ایس آئی پی آر آئی کے مطابق اس فہرست میں چین دوسرے نمبر پر رہا اور اس نے 2 کھرب 28 ارب ڈالر خرچ کیے اور 2016 کے مقابلے میں اپنے اخراجات میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ کیا۔دفاعی حلقوں کا کہنا تھا کہ 2008 کے بعد سے عالمی اخراجات میں چین کی جانب سے 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ سعودی عرب نے روس کو پیچھے چھوڑدیا اور جس نے گزشتہ برس دفاعی اخراجات پر 69 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
 دوسری جانب تحقیقاتی ادارے کے چیئرمین جان الیسن کا کہنا تھا کہ ’عالمی دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ سنگین تحفظات کا باعث ہے، دنیا کو چاہیے کہ وہ تنازعات کے بجائے پر امن حل تلاش کرے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں