مریم نواز کی جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی، تفتیشی افسر کا بیان

03:23 PM, 2 May, 2018

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا مریم نواز کی جے آئی ٹی میں جمع کرائی گئیں ٹرسٹ ڈیڈز جعلی ثابت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے آخری گواہ عمران ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ حتمی رپورٹ کے بعد ملزمان کیخلاف ضمنی ریفرنس تیاری کی منظوری دی گئی۔ نیب نے جے آئی ٹی کی شروع کردہ ایم ایل اے کی پیروی کی اور مجھے بتایا گیا کہ یو کے سینٹرل اتھارٹی سے ایم ایل اے کا جواب موصول ہو چکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکا نے حسین حقانی کی حوالگی کے بدلے پاکستان سے ایک مجرم مانگ لیا

تفتیشی آفسر عمران ڈوگر نے عدالت کو اپنے بیان میں مزید بتایا 28 مارچ 2018 کو ریکارڈ کی نقول میرے حوالے کی گئیں۔  ریکارڈ میں لینڈ رجسٹری، لندن فلیٹ، یوٹیلیٹی بلز، کونسل ٹیکس دستاویزات شامل تھیں۔

گواہ کا کہنا تھا ریکارڈ درخواست کے ذریعے عدالت میں پیش کیا اور دوران تفتیش نواز شریف بطور پبلک آفس ہولڈر ایون فیلڈ پراپرٹیز کے مالک پائے گئے۔ تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے ملزمان کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان لندن جائیداد خریدے جانے کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا تین روز میں تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کا حکم

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز آج احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے کیونکہ ان کے وکلاء نے عدالت سے ایک دن حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں