کامران اکمل نے پاکستان کپ میں شاندار اننگز کھیل کر سلیکٹرز کی آنکھیں کھول دیں

03:19 PM, 2 May, 2018

فیصل آباد: پاکستان کپ میں کامران اکمل کے لاٹھی چارج نے پنجاب کے بولرز کو بے حال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ میں کامران اکمل کے لاٹھی چارج نے پنجاب کے بولرز کو بے حال کردیا۔ فیڈرل ایریاز نے یکطرفہ مقابلہ  7 وکٹ سے اپنے نام کرلیا، وکٹ کیپر بیٹسمین نے 96گیندوں پر 170رنز بٹورے، انھوں نے 15چوکے اور11 چھکے جڑے، فاتح ٹیم کیلیے عثمان خان نے 5 وکٹیں اڑائیں، محمد رضوان کے 140رنز ان دونوں کی عمدہ پرفارمنس کے پیچھے چھپ گئے۔

فاتح الیون نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 48.2 اوورز میں تمام وکٹیں گنواکر 306 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر جمع کیا،  محمد رضوان نے 123 گیندوں پر 140 کی بھرپور اننگز کھیلی،  آصف علی 64رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 168 کی قیمتی شراکت قائم ہوئی، کپتان شعیب ملک 40رنز بناکر میدان بدر ہوئے، اوپنرز صاحبزادہ فرحان 21 رنز بناسکے، ذین عباس اس بار بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوپائے اور محض 4رنز بناکر پویلین سدھار گئے، عثمان خان نے لوئر آرڈر کے پرخچے اڑادیے۔

یہ بھی پؑڑھیں:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے پر غور شروع کر دیا
  

انھوں نے 9.2 اوورز میں 51رنز کے عوض 5 وکٹیں اپنے نام کیں، فیڈرل ایریاز نے مطلوبہ ہدف 35.1 اوررز میں 3 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا،کامران اکمل نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے 96گیندوں پر 170رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 15چوکے اور11 چھکے شامل رہے، انھوں نے عابد علی کے ہمراہ ٹیم کو 104 کی اوپننگ شراکت دی، جس میں عابد کا حصہ محض 30رنز رہا، سرمد بھٹی کا وکٹ پر قیام مختصر رہا، وہ 5 رنزبناسکے، کامران اکمل نے صہیب مقصود کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے 72رنز کی شراکت بناکر پویلین کی راہ لے لی، صہیب مقصود 41 گیندوں پر 77 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 5 باؤنڈریز اور7 سکسرز شامل رہے، حسین طلعت 14 رنز بنائے، اسامہ میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں