مکہ مکرمہ : خادم حرمین شریفین حج ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے واضح کیاہے کہ طواف اور سعی کیلئے میٹرو، متحرک مطاف، حجر اسود چومنے کیلئے خصوصی صف بندی اور مدینہ منورہ روضہ مبارکہ میں پیشگی ریزرویشن جیسے مسائل پر ریسرچ شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :- مدینہ منورہ میں آج سےاہم قانون کا نفاذ شروع
انسٹیٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر سامی برہمین نے واضح کیا کہ حج فورم میں 6اہم کلیدی موضوعات پر مقالات پیش کئے جائیں گے۔فورم کا افتتاح گورنر مکہ مکرمہ کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکومت اور محکمہ مذہبی امور کی کوششوں سے حرم مکہ کے صحن کو وسیع کرنے کا منصوبہ مکمل ہو چکاہے جس سے لاکھوں زائرین کو ایک ہی وقت میں طواف کی سہولت میسر ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں :- آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی
اس کے علاوہ سعودی حکومت کے تعاون سے اب زمزم کے کنویں کو مزید کشادہ کیا گیاہے اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ مواقع دیئے جارہے ہیں ۔