مراکش نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا، سفیر کو واپس بلا لیا

مراکش نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا، سفیر کو واپس بلا لیا
کیپشن: مراکش نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے سفیر کو واپس بلا لیا —۔ فوٹو: بشکریہ الجزیرہ

رباط: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے سفیر کو واپس بلا لیا جب کہ وزیر خارجہ ناصر بوریتا کا کہنا ہے کہ ایران علیحدگی پسند تنظیم 'پولیساریو فرنٹ' کی حمایت کرتے ہوئے باغیوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 2009 کے بعد ایرانی جوہری پروگرام سرگرمیوں کا اشارہ نہیں ملا، آئی اے ای اے

مراکشی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ایران اور اس کی لبنانی اتحادی تنظیم حزب اللہ الجیریا میں ایرانی سفارتخانے کے توسط سے باغیوں کو نہ صرف تربیت دے رہے ہیں بلکہ انہیں مسلح بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے اپنے ملٹری حکام کو بھی پولیساریو کے پاس بھیجا تاکہ حکومت سے جنگ لڑنے کے لئے لوگوں کو مزید طاقت بخشی جائے۔

دوسری طرف مراکش کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام پر ایران کی جانب سے اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نائیجریا میں 2 خود کش حملوں میں 60 افراد ہلاک ہو گئے

یاد رہے کہ مراکش کا دعویٰ ہے کہ اسپین کے علاقے سے جانے کے بعد پولیساریو کے لوگ آزادی کے لئے گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں۔ الجیریا اور مراکش ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کی سرحد پر پولیساریو کے لوگ آباد ہیں اور ایران پر الزام ہے کہ وہ ماضی میں بھی پولیساریو باغیوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں