'راؤ انوار کو ہتھکڑی میں لایا جائے ورنہ پورا ملک بند کر دیں گے'

11:38 AM, 2 May, 2018

کراچی: کراچی میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان شہری نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ راؤ بیمار نہیں مکار ہے اور اب اگر راؤ کو ہتھکڑی میں نہیں لایا گیا تو پورا ملک بند کر دیں گے۔

نقیب اللہ قتل کیس میں جیل جانے کے بعد راؤ انوار بھی بیمار پڑ گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ان کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ عدالت میں جمع کرا دیا۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ راؤ انوار علیل ہیں اور کل ڈاکٹروں نے چیک اپ کیا ہے ان کو بیماری کے سبب عدالت میں پیش نہیں کر سکتے۔

نقیب اللہ کے والد کے وکیل صلاح الدین نے انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی پروفائل کیس میں ملزمان کو بغیر ہتکھڑی لایا گیا اور راؤ انوار کو پروٹوکول دے کر انصاف کے تقَاضے پورے نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور سے نقیب کے رشتے دار بھی عدالت آئے ہیں اور راؤ انوار نے ایک عام سی رپورٹ پر عدالت نہ آنے کا بہانہ بنا لیا وہ تو بہادر افسر تھا اب وہ حیلے بہانے بنا رہا ہے۔

نقیب کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمیں اللہ کے بعد عدالتوں سے انصاف کی امید ہے اور یہ سندھ گورنمنٹ کا بہادر بچہ بنا رہا تو یہ عمل انصاف کے خلاف ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں