لاہور: ملک بھر میں شب برأت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور مساجد میں عبادات کیلئے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔
شب برأت کی مناسبت سے مساجد میں عبادات اور نوافل کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا اور خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے قبرستان کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ، ساتھ ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
مزید تفصیل پڑھیں: ہمارا مقابلہ عمران ، زرداری سے نہیں، کچھ قوتوں سے ہے، نواز شریف
مساجد اور محلوں کو چراغوں سے روشن کیا گیا اور نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں پولیس حکام کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات سخت کیے گئے جبکہ آتش بازی پر پابندی عائد تھی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پابندی کی خلاف کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں