نائیجریا میں 2 خود کش حملوں میں 60 افراد ہلاک ہو گئے

08:15 AM, 2 May, 2018

اداماوا: نائیجریا کے شمال مشرقی قصبے موبی میں مسجد میں ہونے والے 2 خود کش حملوں میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ نائیجیرین پولیس کے مطابق مسجد کے باہر اور اندر ہونے والے خود کش حملوں میں 60 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ریاست اداماوا کے پولیس کمشنر کے مطابق ایک خود کش بمبار نے خود کو مسجد میں دھماکا خیز مواد سے اڑایا تو دوسرے نے مسجد سے کچھ فاصلے پرخود کش دھماکا کر دیا ۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ 12 مئی کو ایران نیو کلیئر ڈیل سے متعلق اہم اعلان کریں گے

ابتدائی خبروں میں پولیس نے خود کش حملے میں مرنے والوں کی تعداد 2 درجن کے قریب بتائی تھی جبکہ زخمیوں کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا جن میں متعدد کی حالت تشویشناک تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں پر سفری پابندی سے متعلق بیان، ٹرمپ کا معافی مانگنے سے انکار

اس سے قبل موبی میں گزشتہ سال نومبر میں مسجد پر ہونے والے خود کش حملے میں 50 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے یہ اس سال کا بڑا حملہ ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں