آرمی چیف سے ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین کی ملاقات ، حکومتی شخصیات بھی شریک

آرمی چیف سے ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین کی ملاقات ، حکومتی شخصیات بھی شریک
کیپشن: فوٹو: فائل

کوئٹہ : آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوئٹہ پہنچے ہیں اور وہ اس دوران نہوں نے ہزارہ برادری کے عمائدین سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ،وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور آئی جی بلوچستان نے شرکت کی۔



خیال رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرزکے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں12 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔تاہم ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی جاری ہے اور احتجاج میں بیٹھے مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف کوئٹہ کا دورہ کریں۔