مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے

مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے

باربا ڈوس:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کپتان مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔ وہ 99 رنز پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کا شکار بنے اور ایک رنز کی کمی کی وجہ سے اپنی سینچری مکمل نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنا لئے ہیں, شاہینوں کو 8 رنز کی برتری حاصل۔بلے باز اظہر علی 105رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد بشو کی گیند پر ڈاورچ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے.کپتان مصباح الحق اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور99رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے.وہ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کی گیند کو کھیلنے کے لیے پہلے آگے آئے پھر بلے کو پیچھے کھینچ لیا لیکن اسی اثنا میں گیند بلے سے ٹکرا گئی اور سلپ میں کھڑے فیلڈر نے کیچ تھام لیا ۔ اس طرح مصباح ایک رنز کی کمی کے ساتھ اپنی سینجری مکمل نہیں کر پائے۔ اور پویلین لوٹ گئے۔