آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ”لالالینڈ“ کیلئے ایک اور اعزاز

11:45 PM, 2 May, 2017

لاس اینجلس : گزشتہ سال باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ”لالالینڈ“ کا سحر اب بھی برقرار ہے۔گزشتہ روز امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لالا لینڈ ڈے منایا گیا۔

اس میں سیکڑوں فٹ بلند عمارت سے ڈانسرز نے رسیوں سے لٹک کر شاندار رقص کا مظاہرہ پیش کیا اور دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔ لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی نے تقریب کا آغاز کیا ،جبکہ اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹراور اسکرین رائٹرسمیت دیگر کریو نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں