امریکی ماں نے بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر پستول تان لیا

11:04 PM, 2 May, 2017

نیو یارک: امریکا میں ماں نے اپنے 7 سالہ بیٹے کی حجامت میں تاخیر پرحجاموں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان پر پستول تان لیا جس پر پولیس طلب کرنا پڑی۔ یہ واقعہ امریکی ریاست اوہایو کے کیلیفلینڈ میں پیش آیا۔

ڈیلی میل کی ویب سائیٹ پر پوسٹ سی سی ٹی کیمرے سے لی گئی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں جن میں ایک خاتون کو سیلون میں کام کرنے والے ملازمین پر پستول تانے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماں نے کہا ہے کہ وہ دیر تک ایک سیلون میں بیٹے کے بال کٹوانے کا انتظار کرتی رہی جہاں چھ ڈالر میں سات سالہ بچے کی حجامت بنوائی جانا تھی۔

واقعے کے جاری کردہ فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ خاتون بیٹے کی حجامت میں تاخیر پر سخت برہم ہوئی اور اس نے اپنے پرس پستول نکال کر ملازمین پر تان لیا۔ ڈیلی میل کے مطابق جب خاتون نے بیٹے کی حجامت میں تاخیر پرغم وغصے کا اظہار کیا تو ایک ملازم نے انہیں پرسکون رکھنے کی کوشش کی تو وہ اور بھی برہم ہوگئیں اور اس پر پستول تان لیا۔

پولیس اور سیلون کے ملازمین میں تکرار پر پولیس طلب کی گئی۔ پولیس نے بھی خاتون سے پستول واپس رکھوانے کے لیے ہرممکن کوشش کی۔سیلون کی ایک خاتون ملازمہ نے مارلین میڈینا نے بتایا کہ پستول نکالے جانے پر سب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ ہمیں خطرہ تھا کہ غصے میں برہم خاتون گولی ہی نہ چلا دے۔ تاہم پولیس کی مداخلت پر خاتون نے پستول واپس رکھ لیا۔

مزیدخبریں