پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے آسان طریقے

پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے آسان طریقے

10:57 PM, 2 May, 2017

نیو یارک:ـ پرفیوم استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔بس ان چند آسان طریقہ کار کو اپنانا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

بے خوشبو لوشن سے آغاز: 

لوشن پرفیوم کو آپ کی جلد میں دیر تک رکھنے میں مدد دیتا ہے، تو جسم کے ان حصوں پر ذرا سا لوشن لگائیں جہاں آپ پرفیوم کا چھڑکاﺅ کرنا چاہتے ہیں، ماہرین کے مطابق ویسے تو جلد پرفیوم کو لگانے کے لیے کوئی اچھا مقام نہیں کیونکہ وہ آئلی ہوتی ہے اور سیال کو جذب نہیں کرتی، تاہم بغیر خوشبو کے لوشن کو لگانے سے آپ پرفیوم کی مہک کافی دیر تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔

تیز خوشبو کا انتخاب: 

مختلف خوشبوﺅں کی زندگی کا دورانیہ بھی مختلف ہوتا ہے، ترش خوشبو سب سے تیزی سے اڑ جاتی ہے جس کی وجہ ان میں شامل مالیکیولز کا ہلکا ہونا ہے، سفید پھولوں اور مصالحوں کی خوشبو دیر تک برقرار رہتی ہے۔ عام طور پر جو خوشبوئیں زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہیں ان میں ونیلا، مشک اور صندل وغیرہ کا عام استعمال ہوتا ہے۔

پرفیوم کی تہہ کو لگانے کا طریقہ:

ترش خوشبو جلد ختم ہوجاتی ہیں تاہم اگر آپ پورا دن اسے بار بار نہیں لگانا چاہتے تو اسے کسی اور خوشبو کی تہہ کے ساتھ استعمال کرکے مضبوط بنیاد بنائیں، جس سے مہک کی زندگی طویل ہوجاتی ہے، دو خوشبوﺅں کا امتزاج پرفیوم کی مہک کی زندگی طویل کردیتا ہے۔

مزیدخبریں