فلم ”باہوبلی 2“ شاہ رخ کی ”ہیپی نیو ایئر“ کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام

10:51 PM, 2 May, 2017

ممبئی : دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے اور کمائی کے متعدد نئے ریکارڈ بنانے والی فلم ”باہو بلی 2“ شاہ رخ خان کی فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے۔

بالی وڈ کی یہ فلم مختلف زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے جس میں سے ہندی ورژن نے اپنی نمائش کے ابتدائی روز 41 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے جو کہ سلمان خان کی فلم ”سلطان“ اور عامر خان کی فلم ”دنگل“ کے پہلے روز کے بزنس سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ ”سلطان“ نے اپنی نمائش کے پہلے روز 36.54 کروڑ جبکہ ”دنگل“ نے 29.78کروڑ روپے کمائے تھے۔ لیکن یہ فلم شاہ رخ خان کی فلم ”ہیپی نیو ایئر“ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکی ہے جس نے اپنی نمائش کے پہلے روز 42 کروڑ روپے کمائے تھے۔

مزیدخبریں