وزارت داخلہ کے حکم پر ڈیڑھ لاکھ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز عارضی طور پر بحال

10:37 PM, 2 May, 2017

اسلام آباد:  وزارت داخلہ کے حکم پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )نے بلاک کیے گئے ڈیڑھ لاکھ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز عارضی طور پر بحال کر دیئے ہیں جبکہ مزید ایک ہزار 510 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے حکم پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )نے بلاک کیے گئے ڈیڑھ لاکھ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز عارضی طور پر بحال کر دیئے ہیں جبکہ 20 ہزار شناختی کارڈز کو بحال کرنے پر غور جاری ہے۔بحال کیے گئے شناختی کارڈز تحقیقاتی اور توثیقی عمل مکمل ہونے تک درست سمجھے جائیں گے اور ان سے متعلق حتمی فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

رپو رٹس کے مطابق مزید ایک ہزار 510 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے ہیں۔یہ شناختی کارڈز انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے (نیکٹا) کی سفارشات پر بلاک کیے گئے، کیونکہ نیکٹا نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی حتمی لسٹ تیار کرلی ہے یہ فہرست مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے تعاون سے تیار کی گئی جبکہ فہرست میں موجود افراد کا ڈیٹا تمام بینکوں کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد یہ افراد اپنے بینک اکانٹس، اسلحہ و ڈرائیونگ لائنسز اور پاسپورٹس استعمال نہیں کرسکیں۔

مزیدخبریں